اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب سمیت کچھ معاملات پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، بیرون ملک پڑی غیر قانونی دولت واپس لانے کیلئے تیزی سے کام ہو رہا ہے اور حکومت اس میں کامیاب ہوگی، نوازشریف، زرداری اور وزیراعظم عمران خان کے چندے کی اپیل میں فرق ہے کیونکہ عوام وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کرتے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب سمیت کچھ معاملات پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، بیرون ملک پڑی غیر قانونی دولت واپس لانے کیلئے تیزی سے کام ہو رہا ہے اور حکومت اس میں کامیاب ہوگی، نوازشریف، زرداری اور وزیراعظم عمران خان کے چندے کی اپیل میں فرق ہے کیونکہ عوام وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، موجودہ حکومت سی پیک کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ چلتا رہے گا، 40 بلین ڈالرز کے منصوبے شامل ہونے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیرون ملک پڑے ہوئے غیر قانونی اثاثہ جات کی واپسی پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے ہم نے وزیراعظم ہاﺅس میں ایک یونٹ بھی بنایا ہے جو اس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ، سوئس بنکوں میں پڑے ہوئے پیسوں کی واپسی سمیت اس ضمن میں ہم بہت تیزی سے اپنا کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ہمیں اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک باعزت اور خوشگوار تعلقات چاہتی ہے ، لوکل باڈیز قوانین کے حوالے سے بھی ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور ان کی ٹھوس تجاویز کا مکمل احترام کیا جائے گا لیکن باہمی عزت و احترام کے رشتے اور تعلقات کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مقدمات یا آڈٹس کا سلسلہ روک دیا جائے ، ایسا ہرگز نہیں ہو گا کیونکہ اس طرح تو پھر ہمیں حکومت ہی میں نہیں آنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو کچھ ایشوز پر ضرور ساتھ لیکر چلیں گے لیکن کچھ ایسے امور ہیں جن پر ہم بالکل بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ، احتساب سمیت کچھ معاملات میں ہم بالکل بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔








