فرنٹیئر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر ضلع ژوب کے قصبے قمر دین میں آپریشن کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 10ستمبر (اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر ضلع ژوب کے قصبے قمر دین کارایز میں آپریشن کے دوران دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 235 کلو گرام بارودی مواد سمیت مختلف وزن کی 21 …

راولپنڈی ۔ 10ستمبر (اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر ضلع ژوب کے قصبے قمر دین کارایز میں آپریشن کے دوران دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 235 کلو گرام بارودی مواد سمیت مختلف وزن کی 21 آئی ای ڈیز برآمد کی گئیں۔ دہشت گردوں کا مقصد ای ڈیز کو عاشورہ کے جلوسوں کو ہدف بنانے کے لئے استعمال کرنا تھا۔ خفیہ اطلاعات پر آپریشن ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کا حصہ تھا۔