اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت نے اتنے کم وقت میں اتنے اہم و موثر فیصلے نہیں کیے جتنے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے کیے ہیں، حکومت نے میاں عاطف کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے اسے تسلیم کرتی ہوں، ہم ایسے موقع پر کوئی محاز آرائی پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ …
کسی بھی حکومت نے اتنے کم وقت میں اتنے اہم و موثر فیصلے نہیں کیے جتنے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے کیے ہیں،خواجہ سراﺅں کو قانونی مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے گا، ڈاکٹر شیریں مزاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت نے اتنے کم وقت میں اتنے اہم و موثر فیصلے نہیں کیے جتنے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے کیے ہیں، حکومت نے میاں عاطف کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے اسے تسلیم کرتی ہوں، ہم ایسے موقع پر کوئی محاز آرائی پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”ٹو نائٹ ود فریحہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سراﺅں کو قانونی مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے گا اور خواجہ سراﺅں کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد بھی کروائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے بھی قانون موجود ہے لیکن ہمارے پاس ان قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مسئلہ ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی وزارت کی ہیلپ لائن پر بھی کام شروع کر دیا ہے، ہمیں 30 ستمبر تک کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے لیے ہم نے پالیسی بنا لی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے اس لیے لاپتہ افراد کے معاملے پر تمام فریقین کو اکٹھا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لاپتہ بچوں کے حوالے سے بھی مہم چلائیں گے۔








