خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب کے عوام، حکومت اور اپنی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے برادر …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب کے عوام، حکومت اور اپنی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے برادر عوام کی مزید خوشحالی کا خواہاں ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں ان روابط کو تقویت دینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز جو نائب وزیراعظم اور وزیردفاع بھی ہیں، نے بھی ڈاکٹر عارف علوی کو سربراہ مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔