اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی معیشت کے کلیدی ڈھانچہ جاتی مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان رابطہ کیلئے بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے، ٹیکس کے نظام کو آسان اور مزید شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔ وہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی معیشت کے کلیدی ڈھانچہ جاتی مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان رابطہ کیلئے بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے، ٹیکس کے نظام کو آسان اور مزید شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔ وہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے منگل کو یہاں صدر او آئی سی سی آئی عرفان وہاب خان کی قیادت ان سے ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد نے ملک کی ترقی سے متعلق تجاویز پیش کیں جن کا مقصد مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ وزیر خزانہ نے او آئی سی سی آئی کی جانب سے پالیسی سازی کے معاملہ میں معاونت فراہم کرنے پر سراہا۔








