وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے غریب وال سینٹ ایمپلائیز یونین کے وفد کی ملاقات، ڈیم فنڈ کے لئے پنڈ دادن خان کے مزدوروں کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کا چیک حوالے کیا ڈیمز کی تعمیر تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے، اسی جذبے کے تحت ہر ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستانی قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، چوہدری فواد …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے غریب وال سینٹ ایمپلائیز یونین کے وفد کی ملاقات، ڈیم فنڈ کے لئے پنڈ دادن خان کے مزدوروں کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کا چیک حوالے کیا

مزید خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے غریب وال سینٹ ایمپلائیز یونین کے وفد کی ملاقات، ڈیم فنڈ کے لئے پنڈ دادن خان کے مزدوروں کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کا چیک حوالے کیا
ڈیمز کی تعمیر تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے، اسی جذبے کے تحت ہر ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستانی قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد سے غریب وال سینٹ ایمپلائیز یونین کے صدر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور وزیراعظم- چیف جسٹس دیامر بھاشا ڈیم فنڈ کے لئے پنڈ دادن خان کے مزدوروں کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کا چیک حوالے کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کے مزدوروں کا جذبہ لائق تحسین ہے جنہوں نے اپنا پیٹ کاٹ کر قوم کا مستقبل سنوارنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر ملک میں ایک تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ قوم کے اسی جذبے کے تحت ہر ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تعمیر وطن کے ہر مرحلے پر فراخ دلی کا مظاہرہ کیا۔غریب وال سیمنٹ ایمپلائز یونین کے وفد نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کے محنت کشوں کا خواب ہے، اعتماد ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔وفد میں صدر ایمپلائیز یونین غریب وال حاجی عبدالغفور ، جنرل سیکرٹری حاجی طارق جاوید، نائب صدر چوہدری ثناءاللہ، اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری عمر فاروق شامل تھے۔








