اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے سابقہ قبائلی علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کو رائج کرنے کےلئے کوشش تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ قبائلی علاقہ جات کی ترقی کے حوالہ سے قبائلی عوام کے فیصلوں اور مشاورت کو یقینی بنانے کےلئے ضروری ہے کہ ان علاقوں میں جلد از جلد لوکل گورنمنٹ سسٹم کا نفاذ کیا …
وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت قبائلی علاقوں (فاٹا) کے انضمام کے حوالہ سے اعلیٰ سطح اجلاس، سابقہ قبائلی علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کو رائج کرنے کےلئے کوشش تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے سابقہ قبائلی علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کو رائج کرنے کےلئے کوشش تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ قبائلی علاقہ جات کی ترقی کے حوالہ سے قبائلی عوام کے فیصلوں اور مشاورت کو یقینی بنانے کےلئے ضروری ہے کہ ان علاقوں میں جلد از جلد لوکل گورنمنٹ سسٹم کا نفاذ کیا جائے، وفاقی حکومت فاٹا کےلئے ترقیاتی منصوبوں کےلئے درکار فنڈزسے زائد وسائل مہیا کرے گی جبکہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کے ترقیاتی پیکیج کے حصول کےلئے بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو قبائلی علاقوں (فاٹا) کے انضمام کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق، وزیرِاعظم کے مشیر شہزاد ارباب، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلیٰ محمود خان، متعلقہ محکموں کے وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قبائلی علاقہ جات کے انضمام کے حوالہ سے پیشرفت اور اب تک اٹھائے جانے والے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے فاٹا انضمام اور قبائلی عوام کے حقوق کے تحفظ کےلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ قبائل کے رسم و رواج کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نئے نظام کے نفاذ کو قابل عمل بنایا جائے اور نئے نظام کے اطلاق میں قبائلی عوام کی مشاورت یقینی بنائی جائے۔








