آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے اس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،جنرل قمرجاوید باجوہ راولپنڈی ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا
سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے اس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،جنرل قمرجاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چین کے وزیر خارجہ کے حالیہ کامیاب دورے کے انعقاد اور سی پیک کے حوالے پاکستان کے تعاون کو سراہا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے اس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔








