پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر قومی منصوبہ ہے، حزب اختلاف کی جماعتوں کو بھی اس قومی منصوبے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک بہادر سیاستدان ہیں اور …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر قومی منصوبہ ہے، حزب اختلاف کی جماعتوں کو بھی اس قومی منصوبے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک بہادر سیاستدان ہیں اور وہ اپنی قوم اور ملک سے بے حد پیار کرتے ہیں، قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وہ بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ کا اقدام قابل ستائش ہے۔ پوری قوم اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، گزشتہ دور کی حکومتوں نے قومی منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔ گزشتہ حکومت نے پانچ سال کے دوران صرف تنقید کی سیاست کی اور آج اپوزیشن میں بیٹھ کر وہی سیاست دہرا رہی ہے۔ انہوں نے ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز دینے والے افراد خصوصاً اوورسیز پاکستانیز کا شکریہ ادا کیا۔