وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز باہمت اور باوقار خاتون تھیں، ان کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز باہمت اور باوقار خاتون تھیں، ان کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔