سات رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن باﺅلنگ ٹور میں شرکت کرے گی

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) سات رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن باﺅلنگ ٹور میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے اعجاز الرحمن نے بتایاکہ عالمی ٹین پن باﺅلنگ ٹور 22 سے 28 ستمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے ٹاپ باﺅلر حصہ لیں گے اور یہ مقابلے ہر سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور ایونٹ میں سات رکنی …

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) سات رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن باﺅلنگ ٹور میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے اعجاز الرحمن نے بتایاکہ عالمی ٹین پن باﺅلنگ ٹور 22 سے 28 ستمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے ٹاپ باﺅلر حصہ لیں گے اور یہ مقابلے ہر سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور ایونٹ میں سات رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی جن میں اعجاز الرحمن، علی سوریا، افضل اختر،سکندر حیات، عمیر عباس،دانیال شاہ اور علیم آغا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 20 ستمبر کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔

مزید خبریں