چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو آرمی برن ہال کالج فار بوائز ایبٹ آباد کے طالب علموں کے گروپ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کےلئے پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کر دیا

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) آرمی برن ہال کالج فار بوائز ایبٹ آباد کے 100 طالب علموں کے گروپ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے پانچ لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو پیش کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق طالب علموں کے گروپ نے اپنے سٹڈی ٹور کے سلسلے میں بدھ کو سپریم کورٹ …

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) آرمی برن ہال کالج فار بوائز ایبٹ آباد کے 100 طالب علموں کے گروپ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے پانچ لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو پیش کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق طالب علموں کے گروپ نے اپنے سٹڈی ٹور کے سلسلے میں بدھ کو سپریم کورٹ میوزیم کا دورہ کیا۔ یہ رقم طالب علموں نے خود جمع کی تھی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے طالب علموں کی اس کاوش کو سراہا۔ فیکلٹی ارکان بھی گروپ کے ہمراہ تھے۔