وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری کی اقلیتوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو

85
موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے اور موجودہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے ہر ممکن اور جامع اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں اقلیتوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق رابطہ جویری آغا سمیت وزارت کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ سے متعلق موجودہ قوانین اور قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔