اسلام آباد ۔13 ستمبر(اے پی پی)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مینز اور ویمنز کے فائنلز (آج ) جمعہ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مینز اور ویمنز کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مینز ایونٹ کیلئے …
چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مینز اور ویمنز ایونٹس کے فائنلز (آج) ہوںگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔13 ستمبر(اے پی پی)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مینز اور ویمنز کے فائنلز (آج ) جمعہ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مینز اور ویمنز کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ ویمنز ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔








