نئی دہلی ۔ 12 جولائی (اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 4 افریقی ممالک کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق مودی کینیا کا دورہ مکمل کر کے منگل کو نئی دہلی پہنچے۔ گزشتہ روز کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا کے ساتھ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دفاع …
نریندر مودی 4 افریقی ممالک کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 12 جولائی (اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 4 افریقی ممالک کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق مودی کینیا کا دورہ مکمل کر کے منگل کو نئی دہلی پہنچے۔ گزشتہ روز کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا کے ساتھ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں سمیت 7 مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ کینیا سے قبل نریندر مودی موزمبیق، جنوبی افریقہ اور تنزانیہ بھی گئے تھے۔








