سی پیک کے حوالے سے چین کے ساتھ از سر نو معاہدوں کی تجدید کے حوالے سے اطلاعات بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سی پیک کے حوالے سے چین کے ساتھ معاہدوں کی تجدید سے متعلق اطلاعات کو مکمل طور پر مسترد …
سی پیک کے حوالے سے چین کے ساتھ از سر نو معاہدوں کی تجدید کے حوالے سے اطلاعات بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
سی پیک کے حوالے سے چین کے ساتھ از سر نو معاہدوں کی تجدید کے حوالے سے اطلاعات بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سی پیک کے حوالے سے چین کے ساتھ معاہدوں کی تجدید سے متعلق اطلاعات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی نہیں کی جارہی ہے۔ بھارت سے بات چیت کے خلاف نہیں۔ پاک بھارت معاملات کا حل بات چیت سے چاہتے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان ٹریک ٹو رابطے موجود ہیں،ٹریک ٹو رابطے مختلف سطح پر ہیں اور چلتے رہتے ہیں تاہم پاک بھارت بیک ڈور روابط کا علم نہیں۔جمعرات کو دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے سی پیک معاہدوں کی تجدید سے متعلق رپورٹس کو مکمل مسترد کیا اور کہا کہ سی پیک کے حوالے سے چین کے ساتھ از سر نو معاہدوں کی تجدید کے حوالے سے اطلاعات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کو میت کی واپسی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں شریف خاندان کی امداد کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ایک پروگرام کی میزبانی کا وزیر خارجہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس طلب کیا گیا ہے اور ان سے تحریری وضاحت نامہ طلب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت سے بات چیت کے خلاف نہیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو رابطے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو رابطے مختلف سطح پر ہیں اور چلتے رہتے ہیں تاہم پاک بھارت بیک ڈور روابط کا علم نہیں۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے 14 مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔








