وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں، سی پیک کے تحت سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے نیا ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے، سی پیک کے تحت بیرون ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں، سی پیک کے تحت سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے نیا ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے، سی پیک کے تحت بیرون ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے دو فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں، توانائی کا کوئی بھی نیا منصوبہ درآمدی ایندھن پر شروع نہیں کیا جائے گا، توانائی منصوبوں کے لئے ملکی کوئلے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت کے 26 ویں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چینی سفیر یاﺅ جنگ، وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی و اصلاحات ظفر حسن سمیت متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور اس میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں