وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے آئی سی آئی ایم او ڈی ،انٹر گورنمنٹ ادارہ کھٹمنڈو کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے آئی سی آئی ایم او ڈی ،انٹر گورنمنٹ ادارہ کھٹمنڈو نیپال کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں سٹریٹجک منصوبہ بندی، نگرانی اور تشخیص کے سربراہ فرید احمد ، کنٹری نمائندہ عبدالواحد جسرا شامل تھے ۔وفد نے ملک امین اسلم کو آگاہ کیا کہ پاکستان آئی سی آئی ایم او ڈی …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے آئی سی آئی ایم او ڈی ،انٹر گورنمنٹ ادارہ کھٹمنڈو نیپال کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں سٹریٹجک منصوبہ بندی، نگرانی اور تشخیص کے سربراہ فرید احمد ، کنٹری نمائندہ عبدالواحد جسرا شامل تھے ۔وفد نے ملک امین اسلم کو آگاہ کیا کہ پاکستان آئی سی آئی ایم او ڈی کوہ ہندو کش خطے میں آٹھ ممالک بشمول افغانستان ،بنگلہ دیش ،بھوٹان ،چین ،بھارت ،میانمار ،نیپال کے ایک رکن ملک ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا ادارہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور نیپال سے ہمارے ادارے کے ماہرین کی جانب سے درجنوں اینٹوں کے مالکان کی تربیت کے لئے ایک ملک گیر وسیع پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں