اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں آئینی تقاضوں کے مطابق نبھائیں گے اور ملک میں تعلیم و صحت …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں آئینی تقاضوں کے مطابق نبھائیں گے اور ملک میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کے لئے حکومتی کوششوں میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے علاوہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر مملکت نے چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈ اکٹھے کرنے کی مہم کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شجرکاری مہم کو جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جانا چاہیے، اس سے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات میں کمی آئے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے انہیں صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد کے سلسلے میں تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائے گی۔








