قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی آر آئی یو جے (دستور)کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

63

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس (آر آئی یو جے) دستورکے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں آر آئی یو جے (دستور)کے نومنتخب صدر مظہر اقبال، نائب صدور شوکت ملک، وقار فانی، سید قیصر شاہ، جنرل سیکرٹری خاور نواز راجہ جوائنٹ سیکرٹریز زاہد مشوانی، عامر لودھی، حفیظ خان، فنانس سیکرٹری فیصل جاوید اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ان پر صحافی برادری کے بھر پور اعتماد کا مظہرہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ آر آئی یو جے دستور کے نومنتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو صحافی برادری کو درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور ملک میں اظہار رائے کی آزادی کےلئے بروئے کار لائیں گے۔