لاہور۔ 14ستمبر (اے پی پی) سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی کے گراﺅنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شریف خاندان کے افراد سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مولانا طارق جمیل نے نماز جنازہ پڑھانے کے بعد دعا بھی کرائی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔