ایشیا کپ شروع، مشفق الرحیم کی شاندار سنچری، بنگلہ دیش کا سری لنکا کو افتتاحی میچ میں 137 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز

58

دبئی۔ 15ستمبر (اے پی پی) مشفق الرحیم کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کو137رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا، بنگلہ دیشی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 261 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ایک کے سکور پر دو کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد مشفق الرحیم اور محمد متھن نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 133 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، متھن 63 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، مشفق الرحیم نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر بہترین 144 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 35.2 اوورز میں124 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مالنگا کی محنت رائیگاں گئی، مشفق الرحیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔