اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی مفادات اور بے انتہاءکرپشن ہے۔ انتخابات نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے کہ عوام بے ایمانی سے تنگ آ چکے ہیں اور ایک پاک معاشرہ چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمارا …
ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی مفادات اور بے انتہاءکرپشن ہے، انتخابات نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے کہ عوام بے ایمانی سے تنگ آ چکے ہیں اور ایک پاک معاشرہ چاہتے ہیں، صدر ڈاکٹر عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی مفادات اور بے انتہاءکرپشن ہے۔ انتخابات نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے کہ عوام بے ایمانی سے تنگ آ چکے ہیں اور ایک پاک معاشرہ چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمارا سیاسی نظام مختلف وجوہات کے باعث عدم استحکام کا شکار رہا ہے مگر یہ امر اطمینان بخش ہے کہ ہماری گزشتہ تین اسمبلیاں اپنی معیاد پوری کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی مفادات اور بے انتہاءکرپشن ہے۔ انتخابات نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے کہ عوام بے ایمانی سے تنگ آ چکے ہیں اور ایک پاک معاشرہ چاہتے ہیں۔ کرپشن کو قابو کرنے میں جہاں صاف اور شفاف نظام ضروری ہے وہیں احتساب کے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بلا خوف و امتیاز اپنا کام سرانجام دیں۔








