ڈاکٹر شیریں مزاری کا یورپی ممالک میں مقیم مسلمان کمیونٹی کو مذہبی آزادی کی عدم فراہمی سمیت انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے یورپی ممالک میں مقیم مسلمان کمیونٹی کو مذہبی آزادی کی عدم فراہمی سمیت انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور اس حوالہ سے اپنا کردارادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت انسانی …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے یورپی ممالک میں مقیم مسلمان کمیونٹی کو مذہبی آزادی کی عدم فراہمی سمیت انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور اس حوالہ سے اپنا کردارادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت انسانی حقوق میں یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس کاٹین کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران یورپی یونین کے پولیٹیکل قونصلر فرینک اولیور روکس اور ہیومن رائٹس قونصلر جویریہ کبانی بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر وزارت انسانی حکام کے اعلی حکام بھی موجودتھے۔ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کےلئے باہمی تعاون مستحکم کرنے سمیت بالخصوص یورپی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی، پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل حقوق کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں کووہاں پر مذہبی آزادی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اوروہ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں ،یہ صورتحال روزبروز بدترین ہوتی جا رہی ہے، یورپی یونین، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سمیت عالمی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لیناچاہئے۔