سید ذولفقار عباس بخاری وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سید ذولفقار عباس بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کر دیا ہے ،ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے منگل کو سید ذوالفقار عباس بخاری کی تقرری بطور معاون خصوصی کر دی ہے ،وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سید ذولفقار عباس بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کر دیا ہے ،ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے منگل کو سید ذوالفقار عباس بخاری کی تقرری بطور معاون خصوصی کر دی ہے ،وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہونگے ۔ان کی بطور معاون خصوصی تقرری 14ستمبر 2018سے تصور ہوگی ۔