وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کو 10 ارب درخت لگانے کی مہم شروع کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بلاشبہ موجودہ حکومت کا تاریخی اقدام ہے جس سے ملک کے موسمیاتی اور ماحولیاتی مسائل …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کو 10 ارب درخت لگانے کی مہم شروع کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بلاشبہ موجودہ حکومت کا تاریخی اقدام ہے جس سے ملک کے موسمیاتی اور ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں حکومت کی سنجیدگی کا اظہار ہوتا ہے۔ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے پاکستان میں جنگلات کے رقبہ میں تیزی سے اضافہ کےلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ زمینوں کو انحطاط پذیری سے بچانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ملک امین اسلم نے چینی سفیر کو ماحولیاتی خطرات اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل حل کرنے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ماحولیاتی تحفظ کا پختہ عزم کررکھا ہے اور وہ ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کو حل کرنے میں پرعزم ہیں۔