دبئی ۔ 19ستمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 14ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر چھٹے بھارتی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یووراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کیا ہے، یووراج نے …
شیکھر دھون کی شاندار بیٹنگ، کیریئر کی 14 ویں سنچری جڑ دی

مزید خبریں
دبئی ۔ 19ستمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 14ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر چھٹے بھارتی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یووراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کیا ہے، یووراج نے بھی 14 سنچریاں سکور کر رکھی تھیں، بھارت کی جانب سے سچن ٹنڈولکر 49 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں، ویرات کوہلی 35 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، ساروگنگولی 22 سنچریوں کے ساتھ تیسرے، روہت شرما 18 سنچریوں کے ساتھ چوتھے اور وریندر سہواگ 15 سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔








