کابل ۔ 19ستمبر (اے پی پی) عاطف مارشل افغانستان کرکٹ بورڈ چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا اور ان کا بورڈ کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ طے پایا تھا لیکن وہ ساڑھے تین سال قبل ہی اپنی ذمہ داریاں چھوڑ گئے، ان کی جگہ سابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین اور ایڈوائزر عزیزاللہ فضل کو چیئرمین کی ذمہ داری …
عاطف مارشل افغانستان کرکٹ بورڈ چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

مزید خبریں
کابل ۔ 19ستمبر (اے پی پی) عاطف مارشل افغانستان کرکٹ بورڈ چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا اور ان کا بورڈ کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ طے پایا تھا لیکن وہ ساڑھے تین سال قبل ہی اپنی ذمہ داریاں چھوڑ گئے، ان کی جگہ سابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین اور ایڈوائزر عزیزاللہ فضل کو چیئرمین کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ عاطف مارشل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حکومت انہیں اور مشن دے رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں اے سی بی چیئرمین شپ کا عہدہ چھوڑنا پڑا اور وہ جلد ہی اپنے نئے مشن پر کام شروع کر دیں گے۔ واضح رہے کہ مارشل کے دور میں افغانستان کرکٹ میں کافی بہتری آئی ہے، افغانستانی ٹیم اس وقت ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ون ڈے میں اس کا دسواں نمبر ہے۔








