دبئی ۔ 21ستمبر (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو آرام کا دن ہے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں سپر فور مرحلے میں (کل) اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج ہفتہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ کل اتوار کو سپر فور مرحلے کے مزید دو میچز کھیلے جائیں گے،