ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز(آج) ہو گا،

404
پاکستان کے احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

دوحہ ۔ 21ستمبر (اے پی پی) ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز (آج) ہفتہ سے دوحہ، قطر میں ہو گا، پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، بابر مسیح، محمد بلال اور محمد ماجد علی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 25 ستمبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں شریک 43 کیوئسٹس کو 11 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو گروپ اے، محمد آصف کو گروپ بی، بابر مسیح کو گروپ سی جبکہ محمد ماجد علی کو گروپ جی میں رکھا گیا ہے۔