اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے 1952ءسے لے کر اب تک دنیا کی مختلف ٹیموں کے خلاف 395 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے 126 جیتے،111 ہارے اور 158 میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف قومی ٹیم نے دنیا کی مختلف گراﺅنڈز پر77 میچز کھیلے 18جیتے 22 ہارے اور 37 میچز ہار جیت کے فیصلے …
پاکستان کا جیت کے اعتبار سے دنیا کی مختلف ٹیموں کے خلاف ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ قدرے بہتر، انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے برتری حاصل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے 1952ءسے لے کر اب تک دنیا کی مختلف ٹیموں کے خلاف 395 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے 126 جیتے،111 ہارے اور 158 میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف قومی ٹیم نے دنیا کی مختلف گراﺅنڈز پر77 میچز کھیلے 18جیتے 22 ہارے اور 37 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے۔ انگلینڈ کی سر زمین پر قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 47 میچز کھیلے 9 جیتے 20 ہارے اور 18 برابر رہے۔ اس طرح انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کو برتری حاصل ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان مصباح الحق انگلینڈ کے خلاف سب سے بہتر کپتان رہے۔








