ماسکو ۔ 13 جولائی (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے تنازعے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب سٹافن ڈی مستورا پر تنقید کی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سٹافن ڈی مستورا اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی میں سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شامی فریقین کے درمیان ہونے والے …
شامی بحران کے لیے مقرر مندوب پر روسی وزیر خارجہ کی تنقید
مزید خبریں
ماسکو ۔ 13 جولائی (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے تنازعے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب سٹافن ڈی مستورا پر تنقید کی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سٹافن ڈی مستورا اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی میں سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شامی فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ابھی تک نہیں ہو سکا۔ دوسری جانب مستورا کا موقف ہے کہ وہ دوسرے مرحلے سے قبل فریقین سے پیش رفت کی ضمانت چاہتے ہیں۔








