ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم (کل) دو روزہ ٹور میچ سے دورہ بھارت کا آغاز کرے گی

ممبئی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم (کل) ہفتہ کو انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ کالی آندھی سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بھارت پہنچ چکی ہے اور وہ دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز …

ممبئی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم (کل) ہفتہ کو انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ کالی آندھی سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بھارت پہنچ چکی ہے اور وہ دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر سے راجکوٹ میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 اکتوبر، دوسرا میچ 24 اکتوبر، تیسرا میچ 27 اکتوبر، چوتھا میچ 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا میچ 6 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔