وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخ اور مذہبی بنیادوں پر تعلقات قائم ہیں، قطر کے ساتھ تعلقات ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان میں قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری سے ملاقات کے …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخ اور مذہبی بنیادوں پر تعلقات قائم ہیں، قطر کے ساتھ تعلقات ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان میں قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور قطر کے مابین تعلقات تاریخی اور مزہبی بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات اور قطر کی مہاجرین کی بحالی کے حوالے سے کوششوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم قطر کے ساتھ تعلقات ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔ قطر کے سفیر نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کو ان کے قطری ہم منصب کی طرف سے قطر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔