وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا ایرانی خبر رساں ادارے ”ارنا“ کوانٹرویو

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو تقویت دینے کیلئے پرعزم ہے، پاک۔ایران دوستی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، یہ رشتہ دائمی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے یہ بات ایرانی خبر رساں ادارے ”ارنا“ کو پیر کو ایک …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو تقویت دینے کیلئے پرعزم ہے، پاک۔ایران دوستی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، یہ رشتہ دائمی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے یہ بات ایرانی خبر رساں ادارے ”ارنا“ کو پیر کو ایک انٹرویو میں کہی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران دنیا میں پہلا ملک تھا جس نے 1947ءمیں قیام پاکستان کے بعد اسے تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دکھ اور سکھ میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اپنے ہمسایوں، امت مسلمہ اور دنیا دیگر کے ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے اور ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اس سطح پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں یہ دنیا کے دیگر ممالک کیلئے ایک نظیر بن سکیں۔