مشترکہ حریت قیادت کی ڈھونگ انتخابات کے موقع پر پیر کو مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر۔4 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے مقبوضہ علاقے میں ڈھونگ بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کے خلاف پیر کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔مقبوضہ علاقے میں مرحلہ وار بلدیاتی اور پنچایت انتخابات 8اکتوبر بروز پیر سے شروع ہو رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام سے اپیل …

سرینگر۔4 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے مقبوضہ علاقے میں ڈھونگ بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کے خلاف پیر کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔مقبوضہ علاقے میں مرحلہ وار بلدیاتی اور پنچایت انتخابات 8اکتوبر بروز پیر سے شروع ہو رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں8، 10،13اور 16اکتوبر کو جن جن علاقوں میں یہ ڈھونگ انتخابات منعقد ہو رہے ہیں وہاں زبردست احتجاجی ہڑتال کی جائے اور انتخابات سے عملا لاتعلقی کا اظہار کریں

مزید خبریں