راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکی ٹرافی کی تقریب رونمائی

راولپنڈی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکی ٹرافی کی تقریب رونمائی جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئی۔ 11 کلوگرام وزنی اس ٹرافی کی رونمائی سابق ٹیسٹ کرکٹرز عبدالقادر اور کامران اکمل نے کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر نے کہا کہ میں ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا ہوں اور ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی …

راولپنڈی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکی ٹرافی کی تقریب رونمائی جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئی۔ 11 کلوگرام وزنی اس ٹرافی کی رونمائی سابق ٹیسٹ کرکٹرز عبدالقادر اور کامران اکمل نے کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر نے کہا کہ میں ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا ہوں اور ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی مجھے حاصل رہا ہے، میں اس وقت کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی موجودگی میں کھیلا ہوں۔ ہماری ٹیم ٹیلنٹڈ ہے اور ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے کپتان رہے ہیں اور وہ کرکٹ کی بہتری کیلئے اچھا قدم اٹھائیں گے۔ کامران اکمل نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے، میری دعا ہے ہماری ٹیم اچھا کھیلے اور ورلڈ کپ حاصل کرے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی سابقہ کارکردگی کو بھول کر ابھی سے ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز کر دینا چاہئے۔