استنبول ۔ 14 جولائی (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کی ایوان اقتدار میں موجودگی میں شام کے تنازعہ کا حل ممکن نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شامی مسئلہ کے حل کےلئے صدر بشارالاسد کو جانا ہوگا۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ شام میں ایک طرف صدر بشارالاسد ہیں اور دوسری طرف داعش اور ان میں …
صدر بشارالاسد کی ایوان اقتدار میں موجودگی میں شام کے تنازعہ کا حل ممکن نہیں، ترک وزیراعظم

مزید خبریں
استنبول ۔ 14 جولائی (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کی ایوان اقتدار میں موجودگی میں شام کے تنازعہ کا حل ممکن نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شامی مسئلہ کے حل کےلئے صدر بشارالاسد کو جانا ہوگا۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ شام میں ایک طرف صدر بشارالاسد ہیں اور دوسری طرف داعش اور ان میں سے کوئی ایک بھی قابل قبول نہیں کیونکہ دونوں شامی عوام کےلئے مشکلات کا باعث ہیں۔







