اقوام متحدہ میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کے دوران اظہار خیال

نیویارک ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرانے کیلئے ٹھوس اور بامقصد اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکرٹری جنرل کی عالمی ادارے کے بارے میں …

نیویارک ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرانے کیلئے ٹھوس اور بامقصد اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکرٹری جنرل کی عالمی ادارے کے بارے میں رپورٹ پر مباحثے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی تنازعہ کشمیر پر فریق کی حیثیت سے یہ دیرینہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس تنازعہ کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلقہ قراردادوں پر ابھی تک عملدآمد نہیں کیا گیا ہے جن میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔