اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر کے حریت پسند عوام نے کسی بیرونی امداد کے بغیر صرف جذبہ ایمانی سے بھارت کے نام نہاد طاقت کو خاک میں ملا دیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پورا کشمیر بھارتی غلامی سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کے …
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا عبد الرشید ترابی سے ملاقات میں اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر کے حریت پسند عوام نے کسی بیرونی امداد کے بغیر صرف جذبہ ایمانی سے بھارت کے نام نہاد طاقت کو خاک میں ملا دیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پورا کشمیر بھارتی غلامی سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کے روز سابق امیر جماعت اسلامی اور قانون ساز اسمبلی کے رکن عبد الرشید ترابی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کشمیر ہاﺅس میں ہونے والی اس ملاقات میں ملاقات میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو کبھی بھی بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی بین الاقوامی برادری بھارت کے اس دعوے کو تسلیم کرتی ہے۔








