سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے قانون انصاف فروغ نسیم کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے قانون انصاف فروغ نسیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس اور اہم قومی امور پر قانون سازی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے قانون انصاف فروغ نسیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس اور اہم قومی امور پر قانون سازی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر معاملات کو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے، عوام کو ریلیف دینے کےلئے قانون سازی کے عمل کو مزید فعال بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، اہم قومی امور پر قانون سازی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے رہنماو¿ں کی مشاورت سے عمل میں لائی جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ تمام قومی ایشوز کو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنا ملک کے بہترین مفاد میں ہے، امن و امان، پانی اور توانائی کے بحران اور معیشت کو استحکام دینے کےلئے قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث کرانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے حل کےلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے قانون سازی کے عمل میں تیزی آئے گی۔