اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجز اساتذہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی مستقلی بارے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عمل درآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجزاساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں …
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجزاساتذہ کے وفد کی ملاقات،وفد کو ان کی مستقلی بارے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عمل درآمد کر نے کی یقین دہانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجز اساتذہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی مستقلی بارے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عمل درآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجزاساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفاقی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے وفاقی وزیر تعلیم کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ انہیں مستقل کرنے سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل درآمد کو ےقینی بنائیں گے۔ تعلیمی ادارے وزارت کیڈ کے ماتحت تھے، دو دن قبل باضابطہ وزارت تعلیم نے کنٹرول سنبھالا ہے۔ انہوں نے کہا کی ہماراکام اساتذہ کوسہولت فراہم کرنا ہے۔








