وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے مراکش کے سفیر محمد کارمون کی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے مراکش کے سفیر محمد کارمون کی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں، میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے، وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے مراکش کے سفیر محمد کارمون نے ملاقات کی۔ اس موقع …

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے مراکش کے سفیر محمد کارمون کی ملاقات
دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں، میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے، وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے مراکش کے سفیر محمد کارمون نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں، مراکش کی موسیقی اپنی ایک الگ شناخت رکھتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان فنکاروں، موسیقاروں کے تبادلے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے کلچر کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر مراکش کے سفیر نے وفاقی وزیر کو اسلام آباد میں ثقافتی تہوار منعقد کرنے کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے ثقافتی تہوار کے انعقاد کے حوالہ سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مراکش سمیت دیگر سفارتخانوں کے ثقافتی تہواروں کےلئے پی این سی اے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ مراکش کے سفیر نے 1952ءمیں مراکش کے لوگوں کےلئے پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے اقدامات کا خیرمقدم کریں گے۔