اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوںگے، ماحولیات دوست شاہرات کی فراہمی کیلئے شجرکاری کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، سرسبز و شاداب پاکستان کا حصول ہمارا عزم …
پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوںگے،وزیر مملکت مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوںگے، ماحولیات دوست شاہرات کی فراہمی کیلئے شجرکاری کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، سرسبز و شاداب پاکستان کا حصول ہمارا عزم اور مشن ہے، شاہراہوں اور وطن عزیز میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے عوام اور بالخصوص نوجوان نسل کو میدان عمل میں آگے بڑھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام کلین اور گرین پاکستان کے سلسلہ میں این ایچ اے اور پی ایچ اے پنجاب کے زیر اہتمام کچہری چوک تا ٹی چوک روات کے قریب این۔5 پر شجرکاری کے آغاز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے موقع پر کیا جبکہ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک، ممبر ایڈمنسٹریشن علی شیر محسود، جنرل منیجر لینڈ کیپٹن (ر) مشتاق احمد، جنرل منیجر افتخار ساجد اور ڈائریکٹر مینٹیننس ارشد عباس ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔








