اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمی خلیل ذاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے طویل المدتی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔یہ بات بدھ کو خصوصی ایلچی کے دورہ پاکستان کے اخٹتام پر امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ خلیل زاد پاکستان کا دورہ مکمل کر کے پانچ ملکی دورہ کے اگلے …
افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے طویل المدتی استحکام کیلئے ناگزیر ہے،امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمی خلیل زاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمی خلیل ذاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے طویل المدتی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔یہ بات بدھ کو خصوصی ایلچی کے دورہ پاکستان کے اخٹتام پر امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ خلیل زاد پاکستان کا دورہ مکمل کر کے پانچ ملکی دورہ کے اگلے مرحلے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔امریکی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے افغانستان کیلئے بطور خصوصی ایلچی تعیناتی کے بعد خلیل زاد کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلام آباد میں قیام کے دوران سفیر خلیل زاد نے پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات اور افغانستان میں پائیدار سیاسی تصفیہ کے حصول کی غرض سے پاکستانی رہنماوں کیساتھ مشاورت کی ۔سفیر خلیل زاد نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کیساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کئے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔








