اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر/مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ ہم سیلابی پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ایک ایسا مربوط ماحول دوست نظام متعارف کرانا چاہتے ہیں جو معاشرتی حوالے سے قابل قبول ہو اور اس کی لاگت بھی کم سے کم ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ”سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے …
مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کا ”سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر/مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ ہم سیلابی پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ایک ایسا مربوط ماحول دوست نظام متعارف کرانا چاہتے ہیں جو معاشرتی حوالے سے قابل قبول ہو اور اس کی لاگت بھی کم سے کم ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ”سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی شاہ رخ نصرت، ایڈیشنل سیکرٹری خرم علی آغا ،آئی جی جنگلات، کے علاوہ وزارت_پلاننگ، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت خزانہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصر نے سیلابی پانی کے حوالے سے رام سر مشن کی شفارشات سے آگاہ کیا۔ ملک امین اسلم خان نے کہا کہ پاکستان کو پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش نہیں ہے بدقسمتی سے انفراسٹرکچر کی عدم دستیابی اور مس مینجمنٹ کی وجہ سے ہمارا بہت سا پانی دریائے سندھ میں چلا جاتا ہے – پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جس کے پاس پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ”ویٹ لینڈز“ موجود ہیں جن کو بروئے کار لا کر بہت سا پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے اور اسے بوقت_ضرورت استعمال میں لایا جا سکتا ہے لیکن ہماری حکومت ترجیحی بنیادوں پر بہترین انفراسٹرکچر بنائے گی۔








