وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی دولت لوٹنے والے چور، ڈاکوﺅں کو پکڑنے کی بات کی، اس پر شور شرابہ شروع ہو گیا، قومی احتساب بیورو آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ تحریک انصاف نے احتساب کے نعرے پر ووٹ لئے، پولیس کو سیاسی اثر و رسو خ سے آزاد کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ …

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی دولت لوٹنے والے چور، ڈاکوﺅں کو پکڑنے کی بات کی، اس پر شور شرابہ شروع ہو گیا، قومی احتساب بیورو آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ تحریک انصاف نے احتساب کے نعرے پر ووٹ لئے، پولیس کو سیاسی اثر و رسو خ سے آزاد کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین میں چار سو لوگوں کو کرپشن میں پھانسی دینے کی بات کی کہ اس طرح ملک میں قومی دولت لوٹنے والوں کو پکڑ کر احتساب کا عمل شروع ہوگا جس پر کرپشن مافیا نے شور شرابہ شروع کر دیا مگر تحریک انصاف کی حکومت کو عوام نے احتساب کے نام پر ووٹ دیئے ہیں۔ احتساب کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ کرپٹ اور قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب بلا امتیاز شروع ہوگا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہر ماہ دس سے بارہ ارب روپے ماہانہ کرپشن کی نظر ہوتے رہے جس سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچا۔ ماضی کی دو بڑی جماعتوں کی حکومتوں نے گزشتہ دس سالوں میں ملکی قرضہ کو چھ ہزار ارب سے بڑھا کر 24 ہزار ارب تک پہنچایا۔