چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 9 انکوائریوں اور 22 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر(اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں 9 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ جن میں سابق وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعدرفیق اوروزارت ریلوے کے افسران/اہلکاران، سابق وزیر اعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری، غلام محمد میمن ڈپٹی آڈیٹرجنرل، سابق وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار منظور …

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر(اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں 9 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ جن میں سابق وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعدرفیق اوروزارت ریلوے کے افسران/اہلکاران، سابق وزیر اعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری، غلام محمد میمن ڈپٹی آڈیٹرجنرل، سابق وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار منظور احمد وٹو،سابق صوبائی وزیر برائے صنعت حکومت سندھ منظور وسان،سابق ایم این اے نواب علی وسان، محمد افتخار گیلانی سابق ایم این اے اور احتساب کمیشن کے پی کے افسران/اہلکاران شامل ہیں جبکہ 22 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جن میں سابق وفاقی وزیربرائے خزانہ اسحاق ڈار، سابق وفاقی وزیربرائے آئی ٹی انوشہ رحمان،سابق چئیرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسمٰعیل شاہ،عبدالصمد،سابق ممبر پی ٹی اے، طارق سلطان سابق ممبر پی ٹی اے، رضوان احمد سابق ڈی جی پی ٹی اے ، امجد مصطفی ملک ، ڈائریکٹر پی ٹی اے، وسیم طارق سابق ڈی جی اے پی ٹی اے اور میسرز وارد ٹیلی کام، خواجہ سعد رفیق ،خواجہ سلمان رفیق ، ندیم ضیائ، قیصر امین بٹ پیراگان سٹی لاہور کی انتظامیہ، کامران لاشاری ، سابق چئیرمین سی ڈی اے ، کامران علی خان قریشی ، سابق ممبر فنانس ، شوکت علی مہمند سابق ممبر ایڈمن ، اسد منیر سابق ممبر اسٹییٹ ، مظہر حسین سابق ممبر انوائرنمنٹ ، معین الدین کاکا خیل سابق ممبر انجینئرنگ /پلاننگ سی ڈی اے ،غلام سرور سندھو، ڈی جی ،منیر جیلانی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سی ڈی اے اور محمد حسین ایم ڈی آف میسرز ڈی ٹی ایس ، کریک مرینہ پراجیکٹ کراچی ،راجہ محمد ذرات خان میسرز باون شاہ گروپ آف کمپنیز ، سریر محمدسابق ڈی جی پی ڈی اے، محمود طارق سا بق جی ایم پی ڈی اے،ڈاکٹر ایوب روزڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخواہ ،ڈاکٹر افسر انور پروگرام مینیجر آئی وی سی ،ڈاکٹر جمال ناصر ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا ،یو ای ٹی یونیورسٹی پشاورکے افسران/اہلکاران شامل ہیں۔