اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس کے تحت بے گھر افراد کو کم لاگت پر چھت میسر آسکے گی۔ بدھ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کی لانچنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے …
وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید کی نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کی لانچنگ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس کے تحت بے گھر افراد کو کم لاگت پر چھت میسر آسکے گی۔ بدھ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کی لانچنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ یہ منصوبہ خالصتاً وزیراعظم کا منصوبہ ہے، ہاﺅسنگ کے گزشتہ پروگراموں سے اس کا کوئی تعلق نہیں، ابتدائی سطح پر (آج) جمعرات سے اس کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا، جو لوگ اس کے خواہشمند ہوں گے وہ اپنی رجسٹریشن کروائیں گے اور وہ یہ بھی بتائیں گے کہ انہیں کس درجے کا گھر درکار ہے، یہ ایک اہم منصوبہ ہے اور یہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں اس حوالے سے منصوبہ بندی پہلے سے شروع کردی گئی ہے، نجی شعبہ کے ساتھ مل کر اسے حتمی شکل دی جائے گی، پہلے مرحلے میں فیصل آباد میں اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا، اس کے لئے رجسٹریشن ہوگی تاکہ اعداد و شمار میسر آسکیں، ہم نے اس منصوبے میں غریب اور متوسط طبقہ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گھر کی مالیت 10 سے 12 لاکھ روپے تک متوقع ہے جبکہ اخوت کے ساتھ مل کر بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس اپنی تھوڑی بہت اراضی ہوگی وہ اس کے عوض قرض حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 60 دنوں میں اس حوالے سے حتمی چیزیں طے ہو جائیں گی۔








