سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں شاہراہوں، بجلی گھروں، اقتصادی زونز اور دوسرے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، سی پیک سیکرٹریٹ حکام

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو گیٹ وے ہونے کا اعزاز حاصل ہے، سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔سی پیک سیکرٹریٹ حکام نے ”اے …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو گیٹ وے ہونے کا اعزاز حاصل ہے، سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔سی پیک سیکرٹریٹ حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ گلگت بلتستان دنیا کے عظیم پہاڑی سلسلے قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کے سنگم پر واقع ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے گلگت بلتستان کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت ساڑھے 7 ہزار میڑ سے بلند 12 چوٹیاں گلگت بلتستان میں پائی جاتی ہیں۔ گلگت بلتستان کا کل رقبہ 72 ہزار مربع کلومیڑہے اور اس کے 10 اضلاع ہیں۔ گلگت بلتستان کی موسیقی اور روایتی رقص اور میلے علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔